ایل این جی کیس،ملزمان کا مزید 14 روز کا ریمانڈ منظور

ملزموں کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی، تینوں ملزمان کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جمعرات کو ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزير خزانہ مفتاح اسماعيل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شيخ عمران الحق کو نيب ٹيم نے ريمانڈ مکمل ہونے پر جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ دينےکی استدعا کی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کراچی سے سارا ریکارڈ لے آیا ہوں، شواہد کی روشنی میں مزید تفتیش کرنا چاہتا ہوں۔

حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی،شاہد خاقان

مفتاح اسماعیل کے وکیل وحید حیدر نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ الزامات سے سابق وزیر خزانہ کا کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر شاہد خاقان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ خدشہ ہے کہ یہ مجھ  پرجعلی کیس بنادیں گے۔

عدالت کے باہر ترجمان نون لیگ مريم اورنگزيب نے بھی  نيب پر تنقید کی اور کہا کہ نيب کسی قسم کا کوئی آرگيومنٹ پيش نہ کرسکا ، اب ان کو 14 دن کا ريمانڈ کس لئے چاہیيے، آج کل پاکستان ميں نا اہلی کا دور ہے،لائق لوگ  نيب کی حراست ميں ہيں يا جيل ميں قید ہیں۔

Miftah Ismail

LNG CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div