جسٹس کاظم ملک پر ن لیگی رہنماؤں کے حملے جاری

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ن لیگ رہنماؤں کے ججز پر الزامات کا سلسلہ  جاری ہے، وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر قانون پنجاب کے بعد وارث کلو نے بھی جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک پر تنقید کے نشتر برسائے۔

لیگی رہنماء الیکشن ٹریبونل کے جج سے ناراض ہیں، ہر کوئی فیصلے  کو معتصبانہ  قرار دے رہا ہے، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جسٹس کاظم علی کو نیا لقب بھی دیا، وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے قانونی منطق بھی پڑھائی۔

بیٹے کو الیکشن کا ٹکٹ دلوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے لیگی رہنماء وارث کلو نے جج ہونے پر ہی سوال اٹھا دیا۔

کہتے ہیں کہ کاظم ملک کا بھائی اور بھانجا تحریک انصاف کے رکن ہیں، وہ پہلے سیاستدان پھر جج ہیں، کاظم ملک کے بیٹے کا پی ٹی آئی کیلئے ٹکٹ فائنل ہوچکا ہے۔

لیگی رہنماؤں نے فیصلے کو جسٹس کاظم کے ن لیگ سے کشیدہ تعلقات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ سماء

PERVEZ RASHEED

PTI

AYAZ SADIQ

Tabool ads will show in this div