پاکستان میں موبائل کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کا نظام

پاکستان نے موبائل پیمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے۔
حکومت نے ادائیگیوں کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب کسی قسم کی خریداری پر ادائیگی نقد، چیک یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے نہیں بلکہ براہ راست موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے ہوگی۔
موبائل پیمنٹ کے سسٹم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے تیارکیا ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ ہماری 90 فیصد اکانومی کیش پیمنٹ پر محیط ہے،جب ہر کوئی موبائل پیمنٹ کرے گا تو معیشت خود بخود ڈاکومنٹ ہوجائے گی۔
ایگنائٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف نسیم نے بتایا کہ ڈیجیٹل فنانسنگ انکلوژن میں اگر پاکستان صحیح طرح کام کرے تو ہم 2025 تک اپنی جی ڈی پی میں 36 ارب ڈالر کا اضافہ کر سکتے ہیں،اس نظام سے 4 ملین نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں،حکومتی آمدن میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔