کراچی آپریشن جانبدار ہے، جنرل راحیل نوٹس لیں: الطاف حسین

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ کراچی آپریشن جانبدار ہے ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے ماروائے عدالت قتل اور لاپتہ کیا گیا ۔

 

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اب تک کرپشن کے کیسوں میں صرف کراچی يا صوبہ سندھ سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں ۔ کیا کرپشن صرف سندھ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس آپریشن کا رخ غلط سمت میں موڑ رہے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف اس کا نوٹس لیں ۔

الطاف حسین نے کہا کہ کل بھی پاکستان کا خیرخواہ تھا آج بھی ہوں اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں۔ سماء

ARMY CHIEF

KARACHI OPERATION

general raheel sharif

Tabool ads will show in this div