آرمی چیف شمالی وزیرستان روانہ، شوال کا دورہ کرینگے

ویب ایڈیٹر:

راوالپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کےدورےپرروانہ ہوگئے، سپہ سالار شمالی وزیرستان کےعلاقےشوال کادورہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف شوال میں جاری آپریشن ضرب عضب کاجائزہ لیں گے اور آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

آرمی کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں زمینی آپریشن ایک ہفتہ قبل شروع کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ لیفٹینٹ کرنل فیصل ملک نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ سماء

ARMY CHIEF

north waziristan

operation zarb e azb

SHAWAL

general raheel sharif

Tabool ads will show in this div