خورشید شاہ کا ایک اور جعلی ڈگری اسکینڈل کا انکشاف
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : خورشید شاہ نے ملک میں ایک اور جعلی ڈگری اسکینڈل کا انکشاف کردیا، کہتے ہیں کامسیٹ نے بغیر منظوری برطانوی یونیورسٹی سے معاہدہ کیا اور اب 2 ہزار پاؤنڈ میں گھر بیٹھے ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکینڈل ایگزیکٹ سے بھی بڑا لگ رہا ہے، کامسیٹ نے بغیر منظوری برطانوی یونیورسٹی سے معاہدہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے 2 ہزار پاؤنڈ میں ڈگری لی جاسکتی ہے، آڈیٹر جنرل معاملے کا خصوصی آڈٹ کریں۔ سماء