مستونگ میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

حادثہ دشت کے علاقے تیرہ میل میں پیش آیا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق حادثہ دشت کے علاقے تیرہ میل میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک کے نیچے آگئی جس کے نیتجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

متوفیوں کی شناخت بسمہ اللہ ولد فیض اللہ اور عبدالغفار ولد محیم خان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو عملے نے لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

MASTUNG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div