اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلےکےجھٹکےآزادکشمیرمیں بھی محسوس کیےگئے

اسلام آباد اور گرد و نواح میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر، نکیال سیکٹر، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور راولا کوٹ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

زلزلہ پیماہ مرکز سے جاری اطلاعات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو ميٹر زير زمين تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمير اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔  زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div