ضمنی انتخاب میں جیت کر واپس آؤں گا، سردار ایاز صادق

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پہلے سے زیادہ برتری سے جیت کر واپس آئیں گے۔

سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں ضمنی انتخاب لڑنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ حقیقی ہے،اس لئے دوبارہ عوام سے رجوع کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران ضمنی انتخاب لڑنے کے پارٹی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی عدالت جانے کے بجائے انتخابی میدان میں ہی لڑنا چاہتے تھے۔

سردار ایاز صادق نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پہلے سے زیادہ برتری سے جیت کر واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت میں جانے سے حق اور سچ کی فتح ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتجاجی سیاست نے ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا۔ 2013کا مینڈیٹ حقیقی ہے اسی لئے دوبارہ عوام کی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔ سماء

PM

AYAZ SADIQ

na 122

BY ELECTION

Tabool ads will show in this div