سستا اور معیاری منرل واٹر عام شہریوں کو بھی دستیاب ہوگا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سستا اور معیاری منرل واٹر اب عام شہریوں کی بھی پہنچ میں ہوگا۔ انھوں نے کہا ہے کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے حکومت آسان شرائط پر قرض بھی دے گی۔ سرکاری دفاتر میں ایک روپے فی لٹر کے حساب سے سرکاری منرل واٹر کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واٹر پلانٹس لگانے کیلئے شہریوں کو مالی معاونت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عوام کے لیے اس پانی کی قیمت 65 پیسے فی لیٹر سے 75 پیسے فی لیٹر کے درمیان ہوگی۔
پاکستان کونسل برائے تحقیقات آبی وسائل کے پہلے پائلٹ پراجیکٹ سے منرل واٹر کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔
ڈائریکٹر واٹر کنٹرول اتھارٹی ڈاکٹر حفصہ نے بتایا کہ منرل واٹر کمپنیاں پانی سے تمام منرل نکال لیتی ہیں اور اس میں مصنوعی منرلز ڈالتی ہیں جو صحت کیلئے مضر ہیں، سرکاری منرل واٹر میں قدرتی منرلز اور معیار کا خیال رکھا جاتا ہے۔