سکھ ياتريوں کيلئے ویزا سسٹم آسان کرنے کا فیصلہ

ویزہ 7 سے 10 روز کے اندر جاری کیا جائیگا
Pic16-012
LAHORE: Jun16- Provincial Minister Ijaz Gull, Chairman Matrooka Waqf Imlak Dr Amir Ahmed, Tariq Wazir and others and in a group photo during the Jor Festival of Sikhs community at Gurdwara Dehra Sahib. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
Pic16-012 LAHORE: Jun16- Provincial Minister Ijaz Gull, Chairman Matrooka Waqf Imlak Dr Amir Ahmed, Tariq Wazir and others and in a group photo during the Jor Festival of Sikhs community at Gurdwara Dehra Sahib. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
ONLINE PHOTO

وفاقی حکومت نے بھارتی سکھوں کیلئے کرتار پور یاترا آسان تر بنانے کا فیصلہ کرلیا،  ویزہ 7 سے 10 روز کے اندر جاری کیا جائے گا ۔

سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں طے پایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق آن لائن ویزے میں مذہبی سیاحت کی کیٹیگری شامل کی جائے گی، ویزہ 7 سے 10 روز میں ہی جاری کیا جائے گا ۔

وزارت داخلہ کے مطابق سکھوں کیلئے ویزہ حصول وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر آسان بنایا جا رہا ہے، سکھ کمیونٹی کیلئے یہ پاکستان کا خیر سگالی اقدام بھی ہے ۔

وزارت خارجہ کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کو نئی پالیسی اور طریقہ کار سے مکمل اگاہی دینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک روز پہلے ہی کہا تھا کہ نومبر میں کرتار پور راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں روزانہ 5 ہزار یاتریوں کو کرتار پور بھیجنے پر پاک بھارت اتفاق ہوچکا پاکستان اپنے حصے کا کام کرچکا، اب بھارت کو اپنا کام کرنا ہے ۔

KARTARPUR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div