ہاسٹلز اور لاجز کے کرایوں میں اضافہ،وزارت ہاؤسنگ

پشاور، کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے لاجز شامل
 

وزارت ہاؤسنگ نے ہاسٹلز اور لاجز کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  پشاور، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں لاجز اور ہاسٹلز کے کرایوں میں 1500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ قصر ناز کراچی کے سنگل روم کے کرایے میں 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، فیملی روم کے کرائے میں 1500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل لاجز پشاور کے سنگل روم کا کرایہ 500، فیملی روم کیلئے 1 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ لاجز کے سنگل روم اور فیملی روم کے کرائے میں 500 روپے کا اضافہ  کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ ایسے سرکاری افسران جو اس سہولت کے حق دار نہیں،ان کیلئے کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

FEDERAL LODGES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div