خاتون ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ درج

گزشتہ روز خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی

مسلم ليگ ق سے تعلق رکھنے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی پروين سکندر کے قتل کا مقدمہ بھائی کہ مدعيت ميں درج کر ليا گيا۔

سابق رکن اسمبلی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش دو روز قبل لاہور ميں ان کے گھر سے ملی تھی۔

قتل کا مقدمہ پروین سکندر کے بھائی صابر حسين کی مدعيت ميں لاہور کے تھانہ نصيرآباد ميں درج کیا گیا ہے۔

دوسري جانب پوليس دیرینہ دشمنی اور جائیداد کے تنازع سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے تاہم تاحال کسی شخص کو قتل کے شبہے ميں حراست ميں نہيں ليا گيا۔

پروين سکندر گل مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر مشرف دور میں ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں۔ وہ لاہور میں اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر تھیں اور بالائی منزل پر اکیلے رہتی تھیں، جہاں سے ان کی لاش ملی۔

سیاست کے علاوہ پروین سکندر گل نے خواتين ہاکی کیلئے بھی گرانقدر خدمات سر انجام ديں۔ وہ پاکستان ہاکی ايسوسی ايشن کی سيکریٹری بھی رہیں۔

PML Q

PARVEEN SIKANDAR GILL

Tabool ads will show in this div