عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا، الیکشن کمیشن

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کاکہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا،الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونلز کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ 22 جون کو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کیا گیا۔ ٹریبونلز میں زیر التوا کیسز ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرکس نطام کے تحت نہیں ہوں گے۔

بابریعقوب کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے ارکان کے مستعفی ہونےکےمطالبے پرجواب آئندہ بریفنگ میں دیں گے۔سماء

PUNJAB

IMRAN KHAN

EC

refrence

Tabool ads will show in this div