کراچی کے ضلع وسطی کی تباہ حال سڑکیں
سڑکیں کئی برس سے نہیں بنی ہیں

کراچی کے ضلع وسطی کے برساتی نالوں ميں کچرے کے انبار لگے ہوئے ہيں۔ نالے چوک ہونے کے باعث پانی سڑکوں پر ہی جمع رہتا ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شاہراہ نورجہاں اور شادمان سے گزرنا شہریوں کے لیے امتحان بن گیا ہے۔
نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں گلی محلوں کی سڑکیں کئی برس سے نہیں بنی ہیں۔ بارش اور سیوریج کے پانی نے اس سڑکوں کا برا حال کردیا ہے۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں کو صاف کیا مگر سڑکیں جوں کی توں خراب ہیں۔
شہری انتظامیہ سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ضلع وسطی کی سڑکوں کو بنانے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
NORTH NAZIMABAD
تبولا
Tabool ads will show in this div