بے نظیر بھٹو نے محروم طبقے کیلئے آمريت کیخلاف جدوجہد کی، آصف زرداری

اسٹاف رپورٹ


لاڑکانہ : سابق صدر آصف علی زرداری نے بے نظير بھٹو کو دنيا بھر کی  خواتين کیلئے مثال قرار ديا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بی بی نے جمہوريت اور محروم طبقے کیلئے آمريت کے خلاف جدوجہد کی۔


لاڑکانہ ميں بے نظير بھٹو کی چھٹی برسی پر ويمن ايکسيلنسی ايوارڈز دينے کی تقريب ہوئی، جس ميں وزيراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سميت پيپلز پارٹی کے اہم رہنما شريک تھے۔


تقريب سے خطاب ميں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہيد بی بی نے آمريت کا مقابلہ کيا، جمہوريت کیلئے جيل کاٹی اور محروم طبقے کے ساتھ ہميشہ خواتين کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔


آصف زرداری نے مختلف شعبوں ميں نماياں کارکردگی دکھانے والی خواتين ميں ایکسیلینسی ایوارڈز تقسیم کیے جبکہ آصفہ بھٹو اور اويس مظفر کے ساتھ بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری بھی دی۔ سماء


 

نے

Narendra Modi

Blast

helps

کیخلاف

extension

athletes

azarenka

Tabool ads will show in this div