پاکستان،چین،افغانستان سہ فریقی مذاکرات آج ہونگے

مذاکرات کا مقصد باہمی مفاد کا فروغ ہے
[caption id="attachment_1670107" align="alignnone" width="638"] تصویر: ژن ہوا[/caption]

پاکستان کی سربراہی میں چین اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہفتہ سات ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، امن عمل، سکیورٹی تعاون وانسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور رابطوں کو استوار کرنا شامل ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہونے والے مذاکرات میں چین کی نمائدندگی وزیر خارجہ اور اسٹیٹ قونصلر وانگ ژی جبکہ افغانستان کی نمائندگی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے۔

چین، افغانستان، پاکستان وزرا ئے خارجہ مذاکرات کا قیام 2017 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد باہمی مفاد کے امور بالخصوص معاشی ترقی اور امن وسلامتی پر تینوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مذاکرات کاپہلا دور2017 میں بیجنگ اوردوسرا 2018 میں کابل میں ہواتھا ۔

CHINA

TRILATERAL DIALOGUE

Tabool ads will show in this div