ملک بھرمیں یوم فضائیہ جوش وخروش سےمنایاجارہاہے

چاق و چوبند دستے کی راشد منہاس کی قبر پر حاضری

ملک بھر میں 54واں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے راشد منہاس اور ایم ایم عالم کی قبروں پر حاضری دی۔

یوم فضائیہ ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے کہ جب ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کر کے وطن عزیز کی آن بان اور شان کو قائم رکھا۔ بزدل دشمن نے ہمارے ملک پر جب وار کیا تو ہماری فضائیہ نے بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا۔

دشمن کے طیاروں کو نہ صرف فرار ہونے پر مجبور کردیا بلکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں نشان عبرت بنایا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے ہوائی اڈوں پر بھی جوابی حملہ کیا اور لدھیانہ ، جالندھر، بمبئی اور کلکتہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کر کے دشمن کے کئی طیارے تباہ کر دیئے۔

اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے تباہ کئے، جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔ پنسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور چوبیس گھنٹے میں ہی دشمن کو ایسا سبق سیکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

M M ALAM

Tabool ads will show in this div