عمران خان ضمنی انتخاب میں شیرکاسامناکرنےسےبھاگ رہےہیں،پرویزرشید
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بار پھر عمران خان پر یلغار کردی، پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چئیرمین عمران خان ضمنی انتخاب میں شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، ہر سنجیدہ شخص پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے سے انکاری ہے۔
پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق کے انتخابی چیلنج نے عمران خان کے فرار کی سازشی سیاست کو بے نقاب کر دیا، کنٹینر پر چیخ وپکار کرنے والے اب انتخابی میدان سے فرار کی کوششوں میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک کے ووٹروں سے کیوں خوفزدہ ہیں، مسلم لیگ ن نے دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے، ان حلقوں میں عمران خان کو دو امیدوار بھی دستیاب نہیں ہوسکے، ہرسنجیدہ شخص پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے سے انکاری ہے، دیہاڑی لگانے والے کچھ سیاسی بیروزگار تو عمران کا ٹکٹ لے سکتے ہیں لیکن سیاسی کارکن نہیں۔ سماء