تحریک انصاف کا چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان

ویب ایڈیٹر :


لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 سے پھر نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبائی ارکان مستعفی نہ ہوئے تو چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے  سامنے دھرنا ہوگا۔

بنی گالہ روانگی سے قبل لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ساری جماعتیں کہتی ہیں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر الیکشن کمیشن کے رہنے کا کیا جواز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا 93 ہزار جعلی ووٹوں کو پکڑنے کیلئے سو دو سال لگے ہیں اور مزید حلقے کھولے گئے تو اکثریت جعلی ووٹوں کی نکلے گی۔ انتخابی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی ملوث تھے۔ عمران خان نے این اے 122 سے پھر نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا بھاگنے والا نہیں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ کریں گے کہ کیا انہی لوگوں کے نیچے الیکشن لڑنا ہے جنہوں نے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے لئے میچ کھیلا، کاظم علی ملک اور رانا زاہد کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد تو اس میں کوئی شق نہیں رہنا چاہیئے کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کے ساتھ میچ فکسنگ میں ملوث تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نے مک مکا کیا تھا اور (ن) لیگ نے ریاض کیانی کو پنجاب کے لئے مانگا تھا اور اس بات پر انہوں نے معافی بھی مانگی۔ اس کے علاوہ خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن سندھ کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ جب فخر الدین جی ابراہیم مستعفی ہوئے تو تمام فیصلے ریاض کیانی ہی کرتے تھے، ان سب باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی (ن) لیگ کے کھلاڑی تھے۔

عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ارکان مستعفی نہ ہوئے تو چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا ہوگا، تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کیلئے این اے 122 لاہور سے علیم خان، این اے 154 لودھراں سے جہانگیر ترین اور پی پی 147 سے شعیب صدیقی کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ سماء

ECP

PTI

KPK

PUNJAB

IMRAN KHAN

TEHREEK INSAF

IK

DJ butt

music

AYAZ SADIQ

NA122

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div