سماء کے شہید کیمرا مین اعجاز رئیسانی
سماء کے شہید کیمرا مین اعجاز رئیسانی کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے، جو خبر دیتے دیتے خود خبر بن گئے۔ 5 ستمبر سال 2010 میں کوئٹہ بم دھماکے میں جہاں کئی افراد لقمہ اجل بنے، وہیں ان میں اعجاز رئیسانی بھی شامل تھے۔
سال 2010 میں کوئٹہ میں القدس ریلی کے دوران خود کش حملے میں 60 افراد جاں بحق، جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ اعجاز رئیسانی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے جائے وقوعہ پر موجود تھے، کہ دھماکا ہوگیا۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر 6 ستمبر کو انتقال کرگئے۔
اعجاز رئیسانی نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے۔ سما سے قبل وہ مختلف نیوز چینلز کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔ اعجاز رئیسانی کے انتقال پر سما مینجمنٹ کی جانب سے ان کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داریاں اٹھانے کا اعلان کیا۔