پینسٹھ کی جنگ کےہیروایم ایم عالم یادہیں ناں؟
واحد پاکستانی پائلٹ جن کا نام گنيز بُک میں درج ہے

پينسٹھ کی جنگ ميں لازوال کارنامے انجام دینے پر ایم ایم عالم کو لٹل ڈريگن کا خطاب بھی ديا گيا۔ ان کے ناقابل فراموش کارناموں پر دو مرتبہ ستارہ جرات بھی عطا کيا گيا۔ وہ پاک فضائيہ کے واحد پائلٹ ہيں جنہوں نے گنيز بُک آف ورلڈ ريکارڈ ميں بھی اپنا نام درج کرايا۔ انہوں نے دشمن بھارت کے 4 طیارے ابتدائی 10 سيکنڈ ميں ہی پھونک ديئے،جب کہ مزيد ايک طيارہ اگلے 20 سيکنڈ ميں مار گرايا۔ زندگی کے آخری ايام آفيسرز ميس ميں کرايہ دار کی حيثيت سے بسر کيے۔ ان کی زندگی ايک مسافر کی طرح تھی۔