سکھر : پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، میڈیکل رپورٹ کا انتظار
سکھر کے نواحی گاؤں میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
سکھر کے نواحی گاؤں درگاہی کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہو کے ساتھ دوا لینے گئی تھی، ملزم نے میری بیٹی سے گھر میں گھس کر زیادتی کی، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل لیٹر جاری کرکے کندھرا اسپتال منتقل کردیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے چیک اپ کرکے رپورٹ لیبارٹری بھیجوا دی ہے، رپورٹ آنے میں 15 دن لگیں گے۔
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ کندھرا علاءُ الدین کا کہنا ہے کہ بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، ملزم زیر حراست ہے، مزید تفتیش کررہے ہیں۔
SUKKUR
تبولا
Tabool ads will show in this div