بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے مزید4ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : بھارتی ایجنسی را سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کانسٹیبل کی نشاندہی پر مزید چار فراد کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس کانسٹیبل الیاس عرف پرویز دس سال سے وی وی آئی پی اسپیشل یونٹ میں تعینات تھا اور سربراہان مملکت اور اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور تھا، کانسٹیبل الیاس عرف پرویز کو بھارتی ایجنسی را سے تعلق کے شبہے میں چند روز قبل حراست میں لیا گیا۔

 

الیاس کی نشاندہی پر حساس اداروں نے مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ان افراد کو لاہور کے سرحدی علاقے سے پکڑا گیا۔ الیاس سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کانسٹیبل رشوت دے کر اعلیٰ شخصیات اور افسروں کے ساتھ من پسند ڈیوٹی لگواتا تھا اور اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کی اطلاع، حساس نوعیت کی دستاویزات اور حساس تنصیبات کی معلومات "را" تک پہنچاتا رہا۔ ملزم کئی بار بھارت جا چکا ہے اور اپنا گروہ منظم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔ سماء

INTELLIGENCE

PUNJAB

VVIp

POLITICAL

policeman

agent

AGENCY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div