سانحہ بلدیہ ٹاؤن،چودہ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سانحہ بلدیہ کی ازسر نو تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چودہ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں جے آئی ٹی نے تمام بیرون ملک مفرور ملزمان کی سفری تفصیلات طلب کرلیں، خط میں کہا گیا ہے کہ حماد صدیقی سمیت چودہ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں، جس سے ملزمان کو ڈی پورٹ کرانے میں آسانی ہوگی، جب کہ دس ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون نمبرز بھی مانگے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیے جائیں۔ سماء