سابق رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر قتل

پروین سکندر گل بھائی کے گھر رہائش پزیر تھیں

سابق رکن پنجاب اسمبلی پروين سکندر گل کو گھر ميں قتل کرديا گيا، وہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر مشرف دور میں ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق پروین سکندر گل لاہور میں اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر تھیں اور بالائی منزل پر اکیلے رہتی تھیں، جہاں سے ان کی لاش ملی، نامعلوم افراد نے انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کيا۔

سیاست کے علاوہ انہوں نے خواتين ہاکی کیلئے بھی گرانقدر خدمات سر انجام ديں۔ وہ پاکستان ہاکی ايسوسی ايشن کی سيکریٹری بھی رہیں۔

پولیس کی جانب سے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

PML Q

PARVEEN SIKANDAR GILL

Tabool ads will show in this div