جنید خان اب بڑی اسکرین پر بھی نظر آئیں گے
پاکستانی میوزک بینڈ کال کے گلوکار جیند خان ٹی وی ڈراموں کے بعد فلم کہے دل جدھر سے اپنے فلمی کیریئر کا آٓغاز کریں گے۔
پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اپنے کئی مقبول گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے کال بینڈ کے گلوکار جیند خان نے گلوکاری کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی اداکاری کو بھی منوانے میں کامیاب رہے ۔
گزشتہ دنوں سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکار و گلوکار جنید خان نے اس خبر کی تصدیق کی کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے بعد اب جلد بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیں اور وہ اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ فلم ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس کی شوٹنگ جاری ہے جو اکتوبر تک مکمل ہوجائے گی ۔
مزید : اداکار جنید خان، منشا پاشا کے ساتھ فلم ڈیبیو کو تیار
تاہم اب جنید خان نے فلم کے نام سے بھی پردہ اٹھادیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔
اس سے قبل اداکار و گلوکار جنید خان کئی مشہور ڈرامے سن یارا، کم ظرف ، ہانیہ، خسارہ ، ٹھیس میں اداکاری کےجوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ان دنوں ان کا ڈرامہ یاریاں بھی عوام میں بے حد مقبول ہورہا ہے اور جلد ان کا ایک اور ڈرامہ مکافات بھی نشر کیا جائے گا۔