ٹیکنالوجی

قابل اعتراض مواد والی 9 لاکھ ویب سائٹس و پیجز بلاک

چائلڈ پورنو گرافی کی 8 لاکھ ویب سائٹس بھی شامل

پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ پر قابل اعتراض اور نفرت انگیز مواد کی حامل 9 لاکھ 25 ہزار ویب سائٹس اور پیجز کو بلاک کردیا، ان میں چائلڈ پورنو گرافی کے 8 لاکھ سے زائد پیجز بھی شامل ہیں۔

پی ٹی اے نے سائبر کرائمز ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے کارروائیاں تیز کردیں، فحش، قابل اعتراض اور نفرت انگیز مواد والی 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور یو آر ایل بلاک کردیے گئے۔

بلاک کی گئی ویب سائٹس میں سب سے زیادہ  چائلڈ پورنو گرافی اور فحش مواد والی سائٹس اور پیجز ہیں، جن کی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، 11 ہزار سے زائد ریاست مخالف آئی ڈیز اور عدلیہ مخالف مہم چلانے والے 6 ہزار پیجز بھی بند کردیئے گئے۔

پی ٹی اے نے نفرت آمیز مواد پھیلانے والے 9 ہزار سے زائد پیجز اور 10 ہزار سے زائد پراکسی ویب سائٹس بھی بلاک کی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عوام اور سرکاری اداروں کی جانب سے شکایات ملنے کے بعد وقتاً فوقتاً انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالے اداروں کو غیر قانونی مواد ہٹانے اور قابل اعتراض مواد رکھنے والی سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیتی رہتی ہے۔

فیس بک اور ٹویٹر جیسے محفوظ پلیٹ فارم پر قابل اعتراض مواد ہونے کی صورت میں متعلقہ اداروں کو اسے ہٹانے کیلئے درخواستیں بھیجی جاتی ہیں۔

pornography

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div