کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تيار ہيں

عالمی برادری کی خاموشی سے صورتحال تباہ کن ہوسکتی ہے

h

وزيرخارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کا ڈرامہ کر سکتا ہے، کہتے ہيں کسي بھي جارحيت کا جواب دينے کيلئے پوری طرح تيار ہيں،خطے میں پائیدار امن و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

اسلام آباد ميں سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پھر خبردار کیا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کرکے کرہ ارض کے امن کوداؤ پر لگا ديا، عالمی برادری کی خاموشی سے صورتحال مزيد بگڑے گی اور یہ صورتحال خطے کیلئے کسی بھی وقت تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی واضح کر دیا کہ بھارت مقوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے کوئی بھی ڈرامہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بار بار کہہ چکے ہیں بھارت کے اقدامات ناقابل قبول ہیں بھارت نے جارحیت کے راستے کا انتخاب کیا تو پاکستان اپنے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ آگے کیا ہو سکتا ہے، ایک جعلی آپریشن ہو سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری جرائم سے توجہ ہٹانے کیلئے، ایل او سی پر مہم جوئی ،حتٰی کہ روانڈا اور سریبرینیتسا کی طرح قتل عام ہو کرسکتا ہے۔

وزيرخارجہ کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان تنہائی سےنکل آیا ہے، افغان عمل کے حوالے سے اُنکا کہنا تھا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں ہے، پاکستان امن عمل کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div