پاکستان علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،وزیر خارجہ

کشمیر میں فوج کی نفری بڑھا دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پُرامن ہمسائیگی کی عکاس ہے، کشمیر میں انسانی المیہ پیدا ہوگیا ہے، کشمیرعالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت یکطرفہ اقدام کرکے لوگوں سے حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدلتی دنیا میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمسایہ ممالک سے پُرامن تعلقات ہماری ترجیح ہے،خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھ  کر بنائی گئی اور اس وجہ سے پاکستان تنہائی سے نکل آیا، پاکستان علاقےمیں امن واستحکام کاخواہاں ہے۔

 کشمیر سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام کا دنیا سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے، بھارت نےغیرآئینی اقدامات سے کشمیر کا محاصرہ اور نہتے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے، بھارت نے 5 اگست کو کشمیر میں یکطرفہ غیر قانونی اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا اور کشمیر میں فوج کی نفری بڑھا دی اور پوری وادی کو جیل میں تبدیل کرکے لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کردیے۔

شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے آپریشن نام کا ڈرامہ کر سکتا ہے،بھارت کے ہندو توا کے نظریے سے نمٹنا خارجہ پالسی کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ہندوتوا کے نظریے سے بھارت میں اقلیتیں پریشان ہیں، کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات پر عالمی سطح پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

پاکستان نے جوہری پالیسی تبدیل نہیں کی،دفترخارجہ

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ پہلے پاکستان کی ساری توجہ مغربی سرحد پر تھی لیکن کشمیر میں بھارت کے5  اگست کے اقدامات کے بعد سے پاکستان کی توجہ مشرقی سرحد کی جانب مبذول ہوئی۔

طالبان کے ساتھ بات چیت پر اُن کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں طالبان امریکہ مذاکرات شروع ہوئے تاہم بات چیت اپنے آخری مراحل میں ہیں، زلمے خلیل زاد کابل معاہدے کا حتمی ڈرافٹ شئیر کررہے ہیں،امید ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی پاکستان بھی آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ہماری معیشت پر گہرا اثر ہے،پاکستان کو متاثر کرنے کے لئے بھارت پوری کوشش کررہا ہے،اس ایشو پر ترک وزیر خارجہ سے تفصیلی بات کی اور مزید وزرائے خارجہ سے بھی بات کی جائے گی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div