بینظیرکو سن رؤف سےسرباہرنکالنےکامشورہ ناہیدخان نےدیاتھا،ڈرائیور

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی : بینظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں سن روف سے سر باہر نکالنے کا مشورہ ناہید خان نے دیا تھا، بینظیر قتل کیس میں وزارت خارجہ نے امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو بیان سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں شہادت قلمبند کرواتے ہوئے، جاوید الرحمان نے بتایا کہ 27 دسمبر 2007 کو جلسہ ختم ہونے کے بعد کارکن گاڑی کے سامنے آئے تو ناہید خان نے بینظیر کو سن روف سے نکل کر نعروں کا جواب دینے کا کہا اور کسی دوسرے شخص نے سن روف کھول کر دیا، محترمہ کے باہر نکلتے ہی فائر اور دھماکا ہوا۔

جاوید الرحمان کے مطابق دھماکے کے بعد وہ بینظیر بھٹو کو لے کر چاندنی چوک پہنچا تو گاڑی بند ہوگئی، میجر ریٹائرڈ امتیاز کواطلاع دینے پر دوسری گاڑی آئی، جس میں محترمہ کو اسپتال پہنچایا گیا۔

دوران سماعت امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو بیان سے متعلق وزارت خارجہ کی رپورٹ جمع کرائی گئی، عدالت نے وکلا کی استدعا پر وزارت خارجہ کا افسر آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، عدالت نے استغاثہ کے گواہ پروفیسر اعظم یوسف کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سماء

ZARDARI

ATC

TALIBAN

statement

baitullah

naheed khan

MEHSUD

CHAIRPERSON

VIDEO MESSAGE

SAFDAR ABBASI

Tabool ads will show in this div