وزیرتوانائی نے قوم کو خوشخبری سنادی

کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں

وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ 2030 تک متبادل توانائی سےاٹھارہ ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔

اسلام آباد ميں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب ميں عمرایوب کاکہنا تھا کہ انرجی مکس کومقامی ذرائع توانائی سے تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تیل وگیس کی تلاش کیلئے نئی پالیسی ایک ماہ میں طے کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری اورکاروبارمیں آسانی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ نئے کاروبار کےآغاز کیلئے سرخ فیتے کی پریکٹس کو کم سے کم کیا جا رہا ہے۔

وزیرتوانائی کے مطابق مستقبل میں توانائی کے شعبے میں ایک دوارب ڈالرنہیں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری آئے گی۔ پاورسیکٹر میں بجلی کی پیداوار میں ٓ40 ارب ڈالر، بجلی کی تقسیم میں 20 ارب ڈالر اور تقسیم میں 20 ارب ڈالر کے مواقعے ہیں۔

عمرايوب نے مزيد کہا کہ قابل تجدید ذرائع توانائی کو تيس فیصد کرنا چاہتے ہیں۔ سال 2030 تک ملک میں سمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی سے نظام بہت بدل جائے گا۔

power sector

Omar Ayub Khan

Tabool ads will show in this div