حب ندی، پکنک پر جانے والے پانچ افراد ڈوب گئے

دس سالہ بچے کی تلاش جاری

کراچی میں حب ندی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ڈوب گئے۔ چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دس سالہ بچے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جو حب ندی پر پکنک منانے کيلئے آئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق چار افراد کی لاشيں نکال لی گئيں جب کہ ڈوبنے والے دس سالہ حمزہ کی تلاش جاری ہے۔

ڈوبنے والوں میں چار سالہ اریبہ، تیرہ سالہ حفظہ اور چونتیس سالہ ماہ جبین شامل ہیں۔ ایک لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔

HUB RIVER

Tabool ads will show in this div