خضدار میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی

خضدار کی تحصیل نال کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق اتوار کے روز دوپہر ایک بجے کے قریب ضلع خضدار کی تحصیل نال کے پسماندہ علاقہ ختیچک میں ایک گھر میں گھس کر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت محبوب علی، درے خان اور انکی اہلیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد لیویز فورس و ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری طرف لیویز نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہیں۔

KHUZDAR

Tabool ads will show in this div