اداکار جنید خان، منشا پاشا کے ساتھ فلم ڈیبیو کو تیار

گلوکار و اداکار جیند خان ڈراموں کے بعد بڑے پردے کیلئے تیار

پاکستانی میوزک بینڈ کال کے گلوکار جیند خان ٹی وی ڈراموں کے بعد اب فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں ۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اپنے کئی مقبول گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے کال بینڈ کے گلوکار جیند خان نے گلوکاری کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی اداکاری کو بھی منوانے میں کامیاب رہے ۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکار و گلوکار جنید خان نے اس خبر کی تصدیق کی کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے بعد اب جلد بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دیکھانے والے ہیں ۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنا قبل ازوقت ہوگا تاہم انہوں نے اتنا ضرور بتایا کہ وہ اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ فلم ڈیبیو کرنے جارہے ہیں فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اکتوبر تک شوٹنگ مکمل ہوجائے گی ۔

اداکارہ منشا پاشا کی یہ تیسری فلم ہوگی اس سے قبل انہوں نے فلم ‘چلے تھے ساتھ’ اور ’لال کبوتر ’میں میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

جنید خان جلد ’مکافات‘ نامی سیریل میں مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ ان کیساتھ اداکارہ حرا مانی بھی مرکزی کردار کا حصہ ہوں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں عتقہ اوڈھو بھی شامل ہیں ۔

ڈرامہ مکافات کے حوالے سے جنید خان کا کہنا تھا کہ احمد کامران کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہوچکی ہے ڈرامے کے پروڈیوسر حسن ضیاء ہیں۔

اس سے قبل اداکار و گلوکار جنید خان کئی مشہور ڈرامے سن یارا، کم ظرف ، ہانیہ، خسارہ ، ٹھیس میں اداکاری کئ جوہر دیکھا چکے ہیں جبکہ ان دنوں ان کا ڈرامہ یاریاں بھی شائقین میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

junaid khan

mansha pasha

Tabool ads will show in this div