ایان علی آٹھویں بار بچ نکلیں

ویب ایڈیٹر:

راولپنڈی:ڈالرگرل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ آج آٹھویں بار بھی لٹک گیا۔ عدالت نے آج پھر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپرماڈل ایان علی آج بھی پوری سج دھج کے ساتھ کسٹم عدالت پہنچیں۔ آستینوں کے بغیر سفید شرٹ اورسرمئی ہڈ کے ساتھ ٹوپی پہننے کا بھی نیا انداز اپنایا۔

سماعت کے دوران کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے سامنےایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ 2گواہوں نے وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھے ہیں، ان کی درخواست کا فیصلہ آنے تک ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے وکیل صفائی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ایان علی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ 15 ستمبر تک مؤخرکردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ تاریخ پر مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

کسٹم حکام نے کرنسی اسمگلنگ کے بجائے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق جواب بھی عدالت میں جمع کرایا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 7 پیشیوں کے دوران ایان علی کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی، ایان علی ضمانت پر رہائی کے بعد آج تیسری بار عدالت میں پیش ہوئی ہیں۔ دبئی جاتے ہوئے اسلام آباد کے بینظیرانٹرنیشنل ائر پورٹ پر 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہونے پر ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سماء

air port

custom court

currency smuggling

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div