بلوچستان کے مسلح گروپوں کوغیرمسلح کیا جائےگا۔ چوہدری نثارعلی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی کے نام پر ماضی میں مسلح کئے گئے گروپوں کوغیرمسلح کیا جائےگا۔ امن و امان برقرار رکھنےمیں وفاقی حکومت، صوبے کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔


 وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مختلف سیاسی اورغیرسیاسی گروپس کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو تیز کیا جائے۔


 چوہدری نثار نے کہا کہ ماضی کی پالیسی کو ختم کیا جائے جس میں کسی گروپ یا کسی مخصوص سیاسی جماعت کو اسلحہ فراہم کیا جاتا رہا، ماضی کی اس غلط پالیسی کو ختم کیا جائے گا اور تمام گروپس کو غیرمسلح کیا جائے گا۔


انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے سیاسی اور غیرسیاسی گروہوں سے مذاکرات کئے جائیں۔ وزیرداخلہ نے بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لئے سیکورٹی ایجنسیز کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی کے ذریعے امن کی فضا قائم کی جائے گی۔


 دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں سیاسی امور کے لئے یہ انتخابات اہم کردار ادا کریں گے۔ سماء

کے

مسلح

Obama

بلوچستان

Tabool ads will show in this div