اسکاٹ لینڈیارڈکی ٹیم ملزم محسن علی سےتفتیش کےبعدواپس روانہ
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : مقتول ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے پاکستان آنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم مرکزی ملزم محسن سے تفتیش مکمل کرکے برطانیہ روانہ ہوگئی، محسن علی نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم معلومات اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کو فراہم کردیں۔
برطانوی ٹیم کو پہلی مرتبہ عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی، جس کے بعد عمران فاروق قتل کیس میں اہم موڑ آگیا، ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا، ٹیم نے ملزم سے مختلف سوالات کے جواب حاصل کئے، محسن علی سے کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی اور خالد شمیم کے بیانات کی تصدیق بھی کرائی گئی۔
عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی پہلے ہی اعتراف جرم کر چکا ہے، اس نے برطانوی ٹیم کے سامنے قتل کے محرکات سے آٓگاہ کیا، برطانوی پولیس کے اہلکار ڈیوڈ جوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اور ڈینیئیل ہوٹن اسلام آباد میں تین روزہ قیام کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ سماء