یوم دفاع پر اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد / راول پنڈی : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خط میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق چھ ستمبر یوم دفاع پر جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، چھ ستمبر بروز اتوار کو موبائل فون سروس صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہے گی۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق سروسز بند کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے کو موصول خط کے بعد کیا گیا، پی ٹی اے کو خط سیکیورٹی اداروں کی ہدایت پر لکھا گیا۔ واضح رہے کہ سلام آباد انتظامیہ کی طرف سے درخواست میں سیکیورٹی کے مدنظر یوم دفاع کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی جس کو منظور کر لیا گیا۔ سماء