حملوں،دہشتگردی کاخطرہ،سیکیورٹی اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کردیا
ویب ایڈیٹر :
راول پنڈی/ لاہور : دہشت گردوں پر فضائی حملوں کے تناظؓر میں کاؤنٹر ٹیررئیزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نیا ریڈ الرٹ جاری کر دیا، دہشت گرد اعلیٰ پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری کیے جانے والے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق وزیرستان میں فضائی حملوں کے تناظر میں دہشت گردی انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں، اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ٹارگٹ کرنے کی کالز ٹریس کی گئی ہیں۔
سیکیورٹی وراننگ کے مطابق دہشت گرد ممکنہ طور پر راول پنڈی اور لاہور میں حکام کو نشانہ بنا سکتے ہیں،سیکیورٹی الرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ سماء