یوم دفاع،راولپنڈی اسلام آباد کےایک درجن مدارس بندرکھنےکافیصلہ
ویب ایڈیٹر :
اسلام آباد : یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،جس کے تحت ایک درجن کے قریب مدارس کو تین روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے شہر کے ایک درجن مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، مدارس کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ بچوں کو تین دن کیلئے چھٹیوں پر بھیج دیا جائے، ذرائع کے مطابق شہر میں اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کر دی گئی ہے اور خصوصی ناکے لگا کر داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سماء