نادرا کا ایک اور کارنامہ، رقم لیکر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا ڈالے

ویب ایڈیٹر

کراچی : نادرا میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب ہوگیا، رقم لیکر غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس جاری کردیئے گئے، ایف آئی اے نے نادرا کو نوٹس جاری کردیا، پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کیلئے بھی مراسلہ لکھ دیا۔

پاکستانی شہریت کی قیمت صرف چند ہزار روپے میں حاصل کریں، نادرا حکام کو پیسوں کی چمک نے اندھا کردیا، 52 غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ جاری کردیئے گئے، سماء نے شناختی کارڈز کی فہرست حاصل کرلی۔

نادرا حکام نے 52 غیر ملکیوں کو پیسے لے کر قومی پاسپورٹس بھی بنوادیئے، غیر ملکیوں کو جاری پاکستانی پاسپورٹس کی فہرست بھی سماء کو مل گئی، غیر ملکیوں کو قانونی طریقہ کار اپنا کر ہی پاسپورٹس جاری کئے گئے۔

ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو رقم لے کر پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے پر نادرا کو نوٹس جاری کردیا جبکہ غیر ملکیوں کے جاری پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے بھی مراسلہ لکھ دیا۔ سماء

PTI

NADRA

IMRAN

MUSLIM

ARAB

aylankurdi

syrianchild

hijabday4sep2015

syrianrefugees

imrankhanpti

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div