ایبٹ آباد میں غیر ملکی ڈگریوں کے نام پر طلبہ سے دھوکا

اسٹاف رپورٹ

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں غیر ملکی ڈگریوں کے نام پر تعلیم کا جھانسہ دینے والے گروہ سرگرم ہوگئے ہيں، طلباء کا کہنا ہے انتظامیہ نے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجنیئرنگ کے کورس میں کروڑوں روپے وصول کئے گئے لیکن بیرون ملک کی ڈگری نہیں دی۔

پڑھائی دیسی لیکن ڈگری ہوگی پردیسی، ایبٹ آباد میں برطانوی یونیورسٹی کی سند کا جھانسہ دے کر طالبعلموں سے کروڑوں روپے ہڑپ لئے گئے۔

استاد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی 2012ء میں قائم ہوا، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجنیئرنگ کا کورس متعارف کرایا گیا، یو کے کی ڈگری کا دعویٰ کیا گیا، طالبعلم بھی کھنچے چلے آئے، لاکھوں روپے فیس، 3 سالہ محنت کے بعد جب پھل ملنے کا وقت آیا تو ہوش اڑ گئے۔

جھوٹ سامنے آنے پر کالج انتظامیہ  فرار ہوگئی، متاثرہ طالبعلموں اور والدین نے ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی ہے، ساتھ ہی حکومت سے فراڈ ادارے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء

PTI

IMRAN

MUSLIM

STUDENTS

ARAB

aylankurdi

syrianchild

hijabday4sep2015

syrianrefugees

imrankhanpti

Abbotabad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div