طاقت کے نشے میں چور بھارت کو 65کی جنگ میں منہ کی کھانا پڑی
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : طاقت کے نشے میں چوُر بھارت نے انیس سو پینسٹھ میں پاکستان پر حملے کی جرات تو کی لیکن اسے منہ کی کھانا پڑی۔
ستمبر انیس سو پینسٹھ کو بھارتی گھمنڈ اور طاقت کا نشہ ایسا چڑھا کہ بھارتی فوج نے پاک سرزمین پرچڑھائی کی مگر شیر دل جوان فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستان پر قبضے کا خواب لے کر آئے ساڑھے نو ہزار بھارتی فوجی زندہ واپس نہ جاسکے، سیالکوٹ میں چونڈہ کا مقام جہاں پانچ سو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنایا۔
ہیڈ سلیمانکی سے آگے دشمن کو چالیس مربع میل اندر تک گھس کر مارا، جس کے بعد وہاں کی مساجد اللہ اکبر کے صداؤں سے گونج اٹھیں۔ مونا باؤ ہو یا کشن گڑھ کا قلعہ پاکستانی پرچم فتح کی داستان سناتا رہا۔
اس جنگ میں پاک فضائیہ بھي چوکس تھی، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک سو دس طیارے مار گرائے، یہ ہی نہیں لٹل ڈریگن کے نام سے مشہور ایم ایم عالم نے بھارت کے نو طیارے گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ سماء