آپریشن دوارکا ،1965 جنگ میں بھارت کی بحری شکست
ویب ایڈیٹر :
اسلام آباد / کراچی : دنیا کی تاریخ میں بڑے بڑے بزدل دشمن گزرے ہیں،لیکن جیسا بزدل دشمن بھارت ہے ایسا کوئی نہیں ،بغل میں چھری اور منہ پہ رام رام ،،لیکن ٓافرین ان ماوں پر جنہوں نے ان شیردلوں کو پیدا کیا کہ جن کی دھاڑ سے دشمن اپنی کمیں گاہوں میں ہمیشہ دبکا رہا ۔
شیر دل آرمی ،،نیوی اور ائیرفورس کی ہزاروں داستانیں گواہ ہیں کہ کس طرح شیر دلوں نے آپریشن کیئے اور اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیرجرات اور بہادری کی وہ تاریخ رقم کہ بزدل دشمن آج بھی کانپ رہا ہے،، جرات اور بہادری کی اییسی ہی ایک داستان کا نام ہے آپریشن دوارکا۔
دوارکا نام ہے اس آپریشن کا کہ جس مین شیر دل بحریہ نے نہ صرف بزسدل دشمن کو اس کے گھر میں شکست دی بلکہ اس کے انتہائی اہم معلوماتی مرکز کو تباہ کیا،بہادر پاکستانی ،ڈیڑھ سو کلومیٹر تک بھارتی سمندری حدود مین داخل ہوئے،ریڈار اسٹیشن برباد کیا ،اللہ اکبر کی صدائین بلند کیں ،اس آپریشن کے بحری بیڑے میں شاہ جہاں،بدر ، بابر، خیبر، جہانگیر، عالمگیراور ٹیپو سلطان شامل تھے ۔
چھ ستمبر کو جیسے ہی دشمن حملہ آور ہوا، بحری بیڑہ ،،دوارکا روانہ ہا گیا ،،رات کی تاریکی،گہرا سمندر ، لیکن ہمت جواں ، ہر دل شہادت کیلئے بے تاب،دشمن کو نیست و نابود کرنے کی جستجو، ،ایڈمرل سے سپاہی تک ،سب کے سب ،،بس ایک سوچ ایک آرزو،ایک جستجو،،ایک امنگ،پاکستان ۔
جہاز کسی مواصلاتی رابطے کے بغیر آگے بڑھ رہے تھے ،لاکھوں میں پھلے سمندر کو چیرتے ہوئے ،،ان کی رہنمائی انکا جزبہ شہادت تھا،،دریاووں کے دل دہلانے والے ،،مشن مکمل کرنے کو بیتاب تھے ،رب نے جیسے خضر کو ان کی رہنمائی پر معمور کردئا تھا،،راستے مئں آنے والے بھارتی جنگی جہاز کے چاروں اطراف سے وہ گزرے لیکن اس جہاز کو خبر تک نہ ہوئی ،،نصف شب کو نیوی کے جانباز دوارکا کے سامنے پہینچ گیئے ،،حکم یہ تھا کہ ہر جہاز کو پچاس گولے پھینکنے ہیں اور ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنا ہے ،وہ ریڈار اسٹیشن جو کراچی کی پل پل کی خبر بھارت تل پہنچا رہا تھا۔
اللہ اکبر کی صدا میں گولہ باریہ شروع ہوئی اور چند ہی منٹوں میں دوارکا ریڈار اسٹیشن ،،اور دوارکا رن وے ،،بھوسے کا ڈھیر بن چکے تھے ۔غرور سے بھرے دشمن کو تہ تیغ کرنے کے بعد غازی بخیر و خوبی کراچی لوٹ آئے،ادھر بھارت کی کراچی پر حملے کی نہ صرف تمام پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی بلکہ اس کا مورال بھی ختم ہو گیا ۔
دوارکا بحری تاریخ ایک سنہرا باب،پاکستان کے سمندری محفظوں کا عظیم کارنامہ اور ،رہتی دنیا تک بھارتی غرورپر طمانچہ ہے ،،ایک عزم ،،ایک ،،ولولہ ،،ایک عہد ،،ایک شان ،،دوارکا،،،عظیم پاکستان ،،عالیشان بحریہ،،دوارکا ۔ سماء