کوئٹہ میں بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام، آئی ایس پی آر

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں یوم دفاع کے موقع پر بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے نٹ بولٹ  برآمد کر لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاردہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رقم لے کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرتا ہے۔ ملزم نے ماضی میں بھی کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم کے انکشاف پر کوئٹہ میں ہی ایک اور مقام پر  نصب کردہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ بھی ناکارہ بنا دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سماء۔

ARRESTED

pak army

security forces

agent

terroist

Tabool ads will show in this div