کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم جڑانوالہ سے پکڑا گیا

گرفتار نوجوان نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا، پولیس

لاہور ميں کم سن بچی کو مبينہ زيادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو جڑانوالہ سے گرفتار کرليا گيا، ملزم نے دوران تفتيش اعتراف جرم کرليا۔

لاہور پوليس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی سے مبینہ زيادتی کے ملزم کو ايک ہی روز ميں پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے الطاف کالونی ميں گزشتہ روز واقعے کے بعد ملزم گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگيا تھا، فاروق آباد اور جڑانوالہ ميں چھاپہ مار کارروائيوں کے دوران ملزم کو اس کے سسرال سے گرفتار کر ليا گيا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتيش گھناؤنے فعل کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر شرمندگی کا اظہار کيا ہے۔

پوليس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے فرانزک شواہد کی مدد سے چالان مرتب کرکے عدالت ميں پيش کرديا جائے گا۔

Girl Rape

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div