استعفوں سے متعلق فیصلہ آئندہ پارٹی اجلاس میں ہوگا،رحمان ملک

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : پیپلز پارٹی میں بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ سر اُٹھانے لگا، سینیٹر رحمان ملک نے سماء سے بار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم نہ کیا گیا تو حکومت کے لئے مشکلات بڑھیں گی، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی اجلاس میں استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

 

اسلام آباد میں سماء سے سے خصوصی گفت گو میں پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ سر اٹھا رہا ہے، آئندہ پارٹی اجلاس میں استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے، تاہم ہم دعا کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت پانچ سال مکمل کرے۔

 

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی درجہ حرارت کنٹرول نہ کیا تو حکومت کیلئے مشکلات بڑھیں گی، ن لیگ نے میثاق جمہوریت کو مذاق جمہوریت بنا دیا ہے، انہوں نے ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے ماحول خراب ہوگا، آرمی چیف کی تعریف میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو ملکی سالمیت بچانے پر سلام پیش کرتے ہیں.

 

صحافی کی جانب سے زرداری کی فوج مخالف تقریر پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جنگ دشمن سے ہوتی ہے اور زرداری تو فوج سے پیار کرتے ہیں، ڈاکٹر عاصم پر کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم انصاف کے متلاشی ہیں، ان کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، سماء کے صحافی نے موقع دیکھتے ہوئے پوچھا کہ زرداری صاحب وطن واپس کب آئیں گے، جس پر رحمان بابا کا کہنا تھا کہ ایسے سوالوں سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم سے سیاسی و عسکری قیادت کی قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔ سماء

ZARDARI

working boundary

hussain

MUSLIMS

rehman malik

ARAB

DRASIM

ASIM HUSSAIN

1965victoryofshaheens

@dawn_news

akbar

soobatubanayga

jiayanubilawal

dawnpawnofmodi

aylan

kurdis

5seppakadvancesinkashmir

ASHORE

callousness

GREATER

fewer

maleeha

lodhi

uno

Tabool ads will show in this div