شبر زیدی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

معاشی حالات برے چل رہے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو نے چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی کچھ سوچ کر ہی کی ہوگی،عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی گئی۔

درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام میں یہ تاثرعام ہے کہ معاشی حالات برے چل رہے ہیں، ایسے حالات میں عدالت ایگزیکٹو اختیارات میں مداخلت کرکے خراب معاشی صورتحال کا الزام اپنے سر نہیں لے سکتی،اگر یہ تعیناتی کالعدم قرار دے دیں تو الزام عدالت پرآئے گا۔

درخواستگزارحنیف راہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شبر زیدی کی بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی سے آرٹیکل 240 اور 242 کی خلاف ورزی ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریکوڈک کیس میں جو کچھ ہوا پتہ ہے الزام کس پرآیا؟

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ممبران قومی اسمبلی سے کہہ کر معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں کیونکہ ایگزیکٹو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے۔

Chairman FBR

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div