پیسنٹھ کی جنگ اور50واں یوم دفاع،دن کا آغاز توپوں کی سلامی سےہوگا

ویب ایڈیٹر:

راول پنڈی : انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں تاریخی فتح کی گولڈن جوبلی شایان طریقے سے منائی جائے گی ، ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی ، جب کہ  چھ ستمبر کی صبح ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائےگی۔

تاریخی فتح کے پچاس سال مکمل  ہوگئے،  جنگ ستمبر کی گولڈن جوبلی پر خصوصی تقریبات ہوں گی، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کا فیصلہ کیا گیا ہے،

چھ ستمبر کو صبح کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوگا ۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس،  جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

صبح نو بج کر انتیس منٹ پر جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، جس کے بعد ساڑھے نو بجے تمام نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ نشر کیا جائے گا،  اس موقع پر پورے ملک کی سڑکوں پر ٹریفک رک جائے گی۔  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ انیس سو پینسٹھ کی طرح آج بھی پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔ سماء

DEFENSE

working boundary

hussain

indo pak

MUSLIMS

ASIM SALEEM BAJWA

Defenceday

ARAB

1965victoryofshaheens

GOLDEN JUBLIEE

@dawn_news

akbar

soobatubanayga

jiayanubilawal

dawnpawnofmodi

aylan

kurdis

5seppakadvancesinkashmir

ASHORE

callousness

GREATER

fewer

#1965victoryofshaheens

Tabool ads will show in this div